عمران خان کی گرفتاری کا امکان، احتجاجی تحریک کا اعلان کرتے ہی قیدیوں کی وین بھی منگو لی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان (لا اینڈ آرڈر) کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ اس وقت صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے لیکن کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی قیدی وینیں منگوا لی گئی ہیں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ تشدد کا راستہ اپنانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ترجمان نے شہریوں کے انتباہ جاری کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ ایف نائن پارک اور ایکسپریس چوک کی طرف سفر کرنے سے گریز کریں، مظاہرین شہریوں کی گاڑیوں اور راستے میں آنے والی املاک کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان نے ہفتے سے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close