شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد پولیس نے روک لیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو کسانوں کے احتجاج میں شرکت سے روک دیا۔کسان اتحاد کی جانب سے ایف نائن پارک میں احتجاج کیا جا رہا تھا، شاہ محمود قریشی احتجاج میں شرکت کیلئے وہاں پہنچے تو اسلام آباد پولیس نے انہیں ایف نائن پارک میں داخلے سے روک دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ احتجاج میں شرکت کرنا ان کا آئینی حق ہے۔

 

 

 

انہیں پولیس اہلکاروں سے کوئی گلہ نہیں ہے کیونکہ انہیں اوپر سے حکم آیا ہے جس کے آگے وہ بے بس ہیں. انہوں نے کہا کہ یہ حکم نام نہاد جمہوری حکومت کی طرف سے دیا گیا ہے جو جمہوری رویہ نہیں بلکہ فسطائیت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close