نیب کرپشن الزامات ثابت کرنے میں ناکام، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما کو بری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال کو بری کر دیا ہے۔نجی ٹی وی “کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ یہ عدالت کسی نئے آرڈیننس میں نہیں جا رہی۔

 

 

نیب نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں کرپشن ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے ،شہریوں کی بھلائی کیلئے پراجیکٹ روک دیا،احسن اقبال کو آپ نے گرفتار کر کے رکھا، کرپشن کا آپ نہیں بتا رہے ، بار بار پوچھ رہے ہیں کہ پراجیکٹ میں کرپشن بتا دیں، اتنی لمبی سماعت اسی لیے کیں تاکہ کرپشن ثابت کر سکیں ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے احکامات جاری کرتے ہوئے ریفرنس خارج کر دیا ، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سیاسی انجینئرنگ پر فیصلہ جار ی کیا تھا، کیا یہ سیاسی انجینئرنگ کا بہترین کیس نہیں؟ بیورو کریٹ احد چیمہ بری ہو گئے ہیں ناں ؟ 3سال آپ نے انہیں گرفتار رکھا کیا ثابت کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close