وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے صوبائی حکومتوں کوبڑی دھمکی دیدی

لاہور (پی این آئی) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جو صوبے لانگ مارچ کوسپورٹ کریں گے ان کےخلاف کارروائی کا اختیار ہے، عمران خان پوری قوم و نوجوان نسل کو بدتمیزی سکھا رہےہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی پر امن احتجاج کرے ، سہولت فراہم کریں گے ، پی ٹی آئی رہنماؤں سے بات کی کہ ڈی چوک آنے کی ضد نہ کریں ، پی ٹی آئی کا ڈی چوک آنا مناسب نہیں ہوگا۔

 

 

 

ان کیلئے دھونی تیار ہے ، ڈی چوک آئے تو دھونی دی جائے گی ۔میں نہیں سمجھتا کہ عمران خان کسی کے لاڈلے ہیں ، عمران خان قوم کو تقسیم کر رہے ہیں ، ایسے شخص سے کوئی لاڈ نہیں کرتا ، عمران خان نے تحفہ بیچ کر غیر قانونی کام کیا ، عمران خان نے تحفے بیچ کر 25، 26 کروڑ کا فراڈ کیا ۔ اختیار کے استعمال سے متعلق معاملہ وفاقی کابینہ اور وزیر کے ساتھ زیربحث لائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close