شہباز گل کو جانے نہیں دینا، پی ٹی آئی رہنما نئی مشکل میں گرفتار

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔لیگی رہنما رانا مشہور سمیت دیگر رہنماؤں نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر بھارتی کمپنی کو فنڈنگ دینے کے الزام میں شہباز گل کو قانونی نوٹس بھجوایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کا ہر جھوٹ ان کے منہ پر ماریں گے اور ان کو عدالتوں میں لایا جائے گا۔

 

 

جھوٹ کی بنیاد پر بیانیہ بنانے والے بھی 62,63 کی زد میں آتے ہیں۔رانا مشہود نے کہا شہباز گل میں زرا سی بھی شرم ہے تو ہمارے قانونی نوٹس کا جواب قوم کے سامنے رکھیں۔ہم نے توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کے ثبوت سامنے رکھے ہیں۔انہوں نے عدالتوں سے اپیل کی کہ ان مقدمات کا سمری ٹرائل کرتے ہوئے فوری فیصلے دیے جائیں۔رانا مشہود احمد نے کہاکہ شہباز گل نے ایک پریس کانفرنس میں شاہد خاقان عباسی پر بھارتی کمپنیوں سے ایک سو چالیس ملین روپے فنڈز لینے کاالزام لگایاتھا جس پر قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے چودہ دن میں شہباز گل ثبوت دیں معافی مانگیں یا پھر قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں۔انہوںنے کہاکہ گیم پلان تیار ہوچکا ہے پنجاب میں تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں اکتوبر تبدیلی کا مہینہ ثابت ہوگا۔عمران خان ملک میں انتشار پھیلا رہے غیر ملکیوں ایما پر سازش کررہے ہیں۔رانامشہود احمد خان نے کہاکہ نواز اور شہبازملاقات پر شور مچانے والے سن لیں نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے سپریم لیڈر ہیں جنہیں تمام فیصلوں کا اختیار حاصل ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہتک عزت کے قانون کو موثر کرنے کیلئے قانون سازی کررہے ہیں۔ملک میں اس وقت معیشت کی تباہی اور معاشرے کی تباہی میں پی ٹی آئی نے جھوٹے بیانیہ سے کی، عمران خان کی اکیس سالہ جدوجہد میں قوم کو جھوٹ بولنا اور بدتمیزی سکھائی،عمران خان نے سیاسی زندگی میں جھوٹ کے سوا کچھ نہیں بولا، پنکچرسے عمران خان نے بات کی ،امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیک کر لابنگ کرنے والا عمران خان ہے،ثابت ہوگیا شوکت خانم کے نام پر پیسہ دبئی میں خاندان کو نوازا گیا، فارن فنڈنگ میں پیسہ ہندوئوں اور یہودیوں نے عمران خان کو بھیجا، عمران خان جھوٹ بول کر اقتدار کے ایجنڈے کو پورا کرنا چاہتے ہیں،یہ وہ لوگ ہیں جو غداری اور مسلم نان مسلم کے سرٹیفکیٹ بانٹتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close