پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا لگ گیا، 20سالہ رفاقت ختم کرکے سینئر سیاستدان پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد(پی این آئی ) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما خورشید خان نے پارٹی سے 20 سالہ رفاقت ختم کرکے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے عوامی نیشنل پارٹی کی اہم وکٹ گرا دی۔ضلع کرک سے اے این پی کے سینئر رہنما خورشید خا ن پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر خورشید خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں کئی سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ہی حقیقی معنوں میں عوام کی پسندیدہ سیاسی جماعت ہے اور عوام کا اعتماد دن بدم پی ٹی آئی پر بڑھتا جا رہا ہے۔جب خورشید خان نے کہا کہ اے این پی کے ساتھ 20 سال سے زائد کی رفاقت رہی، اب عمران خان کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے خواجہ قطب فرید کوریجہ اور ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی رحیم یار خان چوہدری جہانزیب نے سینیٹر عون عباس بپی صدر جنوبی پنجاب کی موجودگی میں چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے وہاڑی نسیم مہدی شاہ اور ان کے بیٹے سلمان مہدی شاہ نے بھی سینیٹر عون عباس بپی صدر جنوبی پنجاب کی موجودگی میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔علاوہ ازیں چارسدہ سے قومی وطن پارٹی کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری اور سابق رکن صوبائی اسمبلی بابر علی خان مہمند نے بھی عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پختونخوا محمود خان اور سابق رکنِ قومی اسمبلی فضل خان بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close