سرینڈر کرنے کو تیار ہوں، اسحاق ڈار نے عدالت میں ایک اور درخواست کر دی

لاہور (پی این آئی )سرینڈر کرنے کو تیار ہوں، اسحاق ڈار نے عدالت میں ایک اور درخواست کر دی۔۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وارنٹ گرفتار ی کی خلاف احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے، سابق وزیر خزانہ کے وکیل کے مطابق اسحاق ڈار سرنڈر کرنے کیلئے تیار ہیں ، انہیں واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے ۔

 

 

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے اپنے وکیل کے ذریعے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی ہے ، درخواست میں اسحاق ڈارنے نیب کے ورارنٹ گرفتار ی واپس لینے کی استدعا کی ہے،عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 23ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close