اسلام آباد(پی این آئی) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اگر ڈی چوک آنے کی کوشش کی تو ایسی دُھونی دیں گے کہ وہ دوبارہ اسلام آباد آنا ہی بھول جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا عمران خان اس وقت کسی کا لاڈلا نہیں ، ناخلف بیٹے سے تو ماں باپ بھی لاڈ نہیں کرتے، جو قوم کو تقسیم اور نوجوان نسل کو تباہ کر رہا ہواس سے کون لاڈ کرتا ہے۔
نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے پھر عوام پر تشدد کی دھمکی دیتے ہوئے کہا اکتوبر میں اسلام آباد آنے والوں کےلیے معجون تیار ہے، ایسی دُھونی دیں گے کہ وہ دوبارہ اسلام آباد آنا ہی بھول جائیں گے۔راناثنااللہ نے صوبوں کو خبردار کیا کہ جو صوبے وفاق پر چڑھائی کے مارچ کوسپورٹ کریں گے وہ آئینی خلاف ورزی کریں گے ، جو صوبائی حکومتیں آئین کی خلاف ورزی کریں گی تو پھر اس کے نتائج ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آئین وفاقی حکومت کو اختیار دیتا ہے
اور آئین کی خلاف ورزی ہوئی تووزیراعظم ، کابینہ سے کہا جائے گا اختیار استعمال کیا جائے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسلام آباد کے داخلی راستے کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے بند کئےگئے، کسانوں کا ڈی چوک آنا مناسب نہیں ہو گا۔پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ احتجاج عمران خان کا آئینی حق ہے وہ ایف 9پارک میں احتجاج کریں ، اگر ڈی چوک آنے کی کوشش کی گئی تو دھونی دیں گے۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاگل،احمق شخص سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، اس کے شر سے کوئی محفوظ نہیں ، قوم نے ادراک نہ کیا تو یہ ایسا ہی پاگل ہے ، جیسا پاگل جرمن میں پیدا ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں