پرویز الہٰی حکومت کا دھڑن تختہ کرنے کیلئے ہوم ورک مکمل، لندن سے نواز شریف نے گرین سنگل جاری کر دیا

لاہور( آئی این پی ) پنجاب میں ایک بار سے سیاسی عدم استحکا م پیدا کرنے کے لیے نون لیگ اور پیپلز پارٹی متحرک ہوگئیں ، چوہدری پرویز الہٰی کی حکومت کا دھڑن تختہ کرنے کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے ، جب کہ لندن سے قائد مسلم لیگ نون میاں نواز شریف نے بھی حمزہ شہباز کو گرین سنگل جار ی کر دیا ،نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں ایک بار سے سیاسی عدم استحکا م پیدا کرنے کے لیے نون لیگ اور پیپلز پارٹی متحرک ہوگئیں ،

چوہدری پرویز الہٰی کی حکومت کا دھڑن تختہ کرنے کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے ، جب کہ لندن سے قائد مسلم لیگ نون میاں نواز شریف نے بھی حمزہ شہباز کو گرین سنگل جار ی کر دیا ، سیاسی جوڑ توڑ کے گر باز سمجھے جانے والے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف زرداری نے بھی پنجاب میں اپنے جانے والوں کو ٹاسک سونپ دیا ہے ، آصف زردری نے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق میں سے ان اراکین سے رابطے شروع کر دیے ہیں جو پہلے پیپلز پارٹی کا حصہ رہے ہیں،ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ مسلم لیگ نون اور پی ڈی ایم جماعتوں نے پنجاب میں ضمنی انتخابات سے پہلے بڑی تبدیلی کے لیے آئینی و قانونی مشاورت کا عمل مکمل کر لیا ہے اور موجودہ حکومت کو ختم کرنے کے لیے انکے ممبران کی تعداد کو کم کر نے مشورہ دیا ہے اور اسکے بعد تحریک عدم اعتماد لینے کا کہا ہے ، جب ایک رائے یہ بھی دی گئی ہے کہ پہلے سپیکر اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے اور اسکے بعد وزیر اعلیٰ کے خلاف کوئی اقدام لیا جائے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close