آج بھی عمران خان کے سر پر کس کا ہاتھ ہے؟ وفاقی وزیر جاوید لطیف کی دھواں دار پریس کانفرنس

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں ایکس وائی کون ہیں اور آپکو فون کون کرتا ہے؟عمران خان جن سے ملاقات کرتے ہیں ہم اس سے لا علم نہیں ، آج بھی کسی نہ کسی جگہ سے عمران خان کے سر پر ہاتھ ہے۔

 

 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےن لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان جن سے ملاقات کرتے ہیں ہم اس سے لا علم نہیں ، آج بھی کسی نہ کسی جگہ سے عمران خان کے سر پر ہاتھ ہے۔ عمران خان بتائیں ایکس وائی کون ہیں اور آپکو فون کون کرتا ہے؟ گزشتہ روز جہاں جلسہ کیاگیا ،انتظامات کس نے کیے ہمیں علم ہے۔ان کا کہنا ہے کہ لاڈلے کو آج بھی ہیرو کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو آپ 15 اکتوبر سے پہلے ہماری زبانیں بھی کھلتی دیکھیں گے، عمران خان کی سیاست کا دارومدار صرف ایک تقریر پر ہے۔جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، وہ اداروں کو دباؤ میں لانے کے لیے واویلا کرتے ہیں۔ پاکستان کے اندر ان دنوں عجیب کھیل کھیلا جا رہا ہے، ملک میں پلاننگ سے فساد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

انہوں نے کہاہے کہ عمران خان تمام حدیں پھلانگ چکے، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اداروں پر حملہ کیا جارہا ہے ۔عمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانے کے لیے آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مقدمات اور جیلوں کا ساری زندگی سامنا کیا، ہم نے اب بھی ریاست کے لیے سیاست کی قربانی دی، آج بھی جو سلوک ہمارے ساتھ روا ہے وہ مناسب نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close