ایف آئی اے کا جعلی انسپکٹر بن کر لوگوں سے فراڈ کرنیوالا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)کا جعلی انسپکٹر بن کر لوگوں سے فراڈ کرنے والے ملزم کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم ساجد خود کو ایف آئی اے کا انسپکٹر ظاہر کر کے لوگوں سے فراڈ کرتا تھا۔

ملزم ساجد نے ایک شہری سے کویت بھجوانے کا جھانسہ دے کر 12 لاکھ روپے سے زائد رقم بھی بٹوری۔ گرفتار ساتھیوں میں اس کا بیٹا بھی شامل ہے، ملزم نے مختلف سرکاری افسران کو فون کالز کر کے دھمکیاں بھی دیں۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close