اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کی کابینہ اور پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں لانگ مارچ کی طرف بڑھنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی نیو کے مطابق پنجاب کی سیاسی قیادت کو دو ہفتے میں لانگ مارچ کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔ پنجاب ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں پنجاب کابینہ کے ارکان نے رائے دی ہے کہ لانگ مارچ کو پشاور کے بجائے لاہور سے اسلام آباد کی طرف لایا جائے ۔
عمران خان بھی لاہور سے لانگ مارچ شروع کرنے کے حامی ہیں ۔ستمبر کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف بڑھے گا ۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں بھی ممبران نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے فی الفور احتجاجی تحریک شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ شاہ محمود قریشی اور عمر ایوب نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر زور دیا تو علی امین اور فیصل واوڈا نے فوری احتجاجی تحریک شروع کرنے کی تجویز دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں