نواز شریف نے عمران کیخلاف جارحانہ حکمت عملی کی توثیق کردی

لندن (پی این آئی) نوازشریف نے عمران خان کی ممکنہ ایجی ٹیشن کے کاؤنٹر کیلئے حکمران اتحاد کی ”ایگریسو“ حکمت عملی کی توثیق کر دی، حکومتی فیصلوں میں اتحادیوں کو شامل رکھنے پر وزیر اعظم کی تعریف، اتحادی جماعتوں کو معاہدوں کی مکمل پاسداری کی یقین دہانی کرادی گئی۔ روزنامہ جنگ میں وارث حیدری کی خبر کے مطابق ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ فوری نئے الیکشن کا مطالبہ مسترد کرنے کے بعدعمران خان کی طرف سے لانگ مارچ کی

صورت میں ایجی ٹیشن کی سیاست کی جو بات کی گئی اس پر حکمران اتحاد نے آئین وقانون کے دائرے میں ”ایگریسو“ حکمت عملی باہمی مشاورت سے ترتیب دی ہےمسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اس کی تعریف کرتے ہوئے توثیق کر دی ہے نوازشریف انتہائی خوش ہیں کہ حکمران اتحاد تمام تر منفی پروپیگنڈوں کے باوجود متحد و متفق ہے انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو شاباش دی کہ وہ ہر حکومتی فیصلے میں حکمران اتحاد کو شامل کر رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اتوار کو لندن میں حسن نواز کے دفتر پہنچے اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کی جس میں اسحاق ڈار خواجہ آصف سلیمان شہباز مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی حسن نواز کے دفتر آمد پر نواز شریف نے استقبال کیا، ملاقات میں سیاسی صورتحال سیلاب کی تباہ کاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close