مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر جاوید لطیف کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں پاکستان ٹیلی ویژن کے مینجنگ ڈائریکٹر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ پنجاب کے وزیرِ داخلہ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں مسلم لیگ نے رہنماؤں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ ایم ڈی سرکاری ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close