نیویارک میں شہباز شریف کی امریکی صدر جوبائیڈن ملاقات ہو گی

اسلا م آباد(آئی این پی )اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کی ملاقات ہوگی۔ اتوار کووزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم یو این سیکرٹری جنرل اور امریکی صدر کے استقبالیے میں شرکت کریں گے جہاں ان کی امریکی صدر سے بھی بات چیت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے77 ویں اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب 23ستمبرکو ہوگا، وزیراعظم اپنے خطاب میں سیلاب سے درپیش عالمی چیلنجز، ماحولیاتی تبدیلی، عالمی و علاقائی تنازعات اور جموں وکشمیر پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔وزارت خارجہ کے مطابق اس دوران وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھی امریکا میں اعلی سطح کی ملاقاتیں کریں گے، بلاول بھٹو میڈیا اور تھنک ٹینکس سے گفتگو اور مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close