عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ معاملات بہتر کروانے میں کس کا کردار نکلا؟ بڑا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی) سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے معاملات بہتر کرانے میں دو شخصیات کا کردار اہم ہے۔انہوں نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالات تبدیل ہو گئے ہیں۔پاکستان کی سیاست کا رخ کس طرف جائے گا اس کا فیصلہ ہو جائے گا۔ملاقات کرانے میں دو اہم شخصیات کا اہم رول ہے۔

 

 

ایک کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ فیصل واوڈا ہیں۔ایک شخصیت کا تعلق پنجاب سے ہے، وہ پنجاب کے حکمران ہیں۔ان دونوں شخصیات نے خان صاحب کے معاملات کو بہتر کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں فی الحال عبوری سیٹ اپ کی طرف نہیں جانا چاہتیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے جو ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت ہوئی تھی، اس میں بہت بڑا حصہ ایل ڈی اے کے چلانے والے وزیر دیگر سرکاری افسران سے لیا گیا تھا۔دوسری جانب حکومتی اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا فوری نئے انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں تینوں رہنماؤں نے معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومتی اتحادیوں نے عام انتخابات کے حوالے سے عمران خان کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ اتحادی حکومت معاشی استحکام اور سیلاب زدگان کی بحالی کے بعد اگلے سال عام انتخابات کی طرف جائے گی۔

 

عمران خان کے لانگ مارچ سے الیکشن کی تاریخ نہیں دی جائے گی۔پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آصف زرداری اور نوازشریف کو ٹیلیفون کیا گیا۔ تینوں سیاسی رہنماؤں نے موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور عمران خان کی نئی احتجاجی کال سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close