عمران خان کو چارسدہ جانا مہنگا پڑ گیا، سیلاب متاثرین پھٹ پڑے

چارسدہ (پی این آئی)صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی آمد پر سیلاب متاثرین کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔عمران خان کی آمد پر احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ اقتدار جانے کے بعد عمران خان کو چارسدہ یاد آیا ہے۔

 

 

دوسری جانب اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے بھی پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پی ٹی آئی چارسدہ کے عوام کی اتنی ہمدرد ہے تو سیلاب زدگان کے پرامن احتجاج پر لاٹھی چارج کیوں کرایا؟ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی تکلیف میں مبتلا عوام کے پر امن احتجاج پر تشدد فسطائیت کی نئی مثال ہے، چارسدہ کے عوام نے مداری کو مسترد کردیا ہے، خالی کرسیوں سے خطاب کرنا مداری کی پرانی عادت ہے، تقریر سننے کے لیے کرائے پر بندے لائے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close