حکومت کو کون پیٹرول کی قیمتیں کم نہیں کرنے دے رہا؟ بڑا دعویٰ آگیا

راولپنڈی ( پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو 3 دن سے پٹرول مافیا قیمت کم نہیں کرنے دے رہا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقتصادی بحران انتہائی سنگین ہوگیا ہے، پی ڈی ایم نےقوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا، مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

 

 

حکومت کو 3 دن سے پٹرول مافیا قیمت کم نہیں کرنے دے رہا، پی ڈی ایم اپنی انجام کو پہنچ گئی ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 70وزراء کی تعداد آئین کے منافی ہے اس کے خلاف ہائی کورٹ جاؤں گا، 21وزراء بے محکمہ ہیں، وزراء اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے جب کہ بلاول پاکستان میں بطور مہمان اداکار آتے ہیں اور دفتر نہیں جاتے، حکمرانوں کے 150 کرپشن ریفرنس کی واپسی کو سپریم کورٹ بحال کرے گی، نیب ترامیم کالعدم ہوں گی اور ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا۔علاوہ ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حکمران اتحاد پر کڑی تنقید کی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،اور ملک نازک ترین اقتصادی بحران میں داخل ہوچکا ہے، حکمران اتحاد سے ملک بالکل نہیں چل رہا حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے عام انتخابات ہی واحد حل ہے، 15 اکتوبر تک دن بہت اہم ہیں،ڈیڑھ کروڑ لوگ مزید غربت کے نیچے چلے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ کے بعد سیاست بچاؤ مہم پر ہے،6 ماہ میں معیشت نہیں سنبھال رہی اور برآمدات نہیں بڑھیں، مہنگائی اورڈالر نہیں رکا، مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سےنیچے چلے گئے،اقتصادی صورتحال انتہائی نازک ہوگئی ہے۔

 

 

گینگ آف تھری آصف زرداری، نواز شریف، مولانا فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے۔ نہ باہر سے امداد آئی نہ اندرسے مدد ملی، ہمارے دورمیں ایم کیو ایم کو کوئی لاش نہیں ملی، 2 وزارتیں ہم نے دیں، 2 انھوں نے دیں، ساتھ ان کو کراچی سے فارغ کر دیا، آصف زرداری بے شک لاہوربیٹھیں،الٹی گنتی شروع ہوچکی، عمران خان اگلی انتخابی مہم سندھ سےشروع کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں