سابق صدر پرویز مشرف کے پرنسپل سیکرٹری طارق عزیز انتقال کر گئے

اسلام آباد(پی این آئی )سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے پرنسپل سیکرٹری طارق عزیز انتقال کر گئے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق خاندانی ذرائع نے پرویز مشرف کے سابق پرنسپل سیکرٹری طارق عزیز کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق طارق عزیز کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب سیکٹر ایف ایٹ ٹو اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ طارق عزیز جنرل پرویز مشرف کے دور صدارت میں ان کے پرنسپل سیکرٹری رہے اور کچھ عرصہ قبل وہ صدر مشرف کی عیادت کے لیے دبئی بھی گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close