واپڈا نے شہری کو 81 یونٹ کا 58904 روپے بجلی بل بھیج دیا

پتوکی (پی این آئی ) پتوکی لیسکو واپڈا تحصیل پتوکی جمبر کلاں ڈویژن کی ناہلی لیسکو واپڈا نے شہری کو 81 یونٹ کا 58904 روپے بجلی بل بھیج دیا۔ لیسکو افسران ،ملازمین کی غلطیوں نے شہریوں کو عدالتوں میں دھکے کھانے پر مجبور کردیا وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف فوری طور پر نوٹس لیں ۔تحصیل پتوکی جمبر کلاںڈویژن کے افسران ، ملازمین نے اپنی نالائقی، ناہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیسکو واپڈا نے پھولنگر بائی پاس کے شہری محمد عظیم کو 81 یونٹ کا 58904 روپے

بجلی بل بھیج دیاعوام کے ٹیکس سے ماہانہ تنخواہ لینے والوں ملازمین، افسران نے شہریوں کو عدالتوں میں دھکے کھانے پر مجبور کردیا اگر ملازمین اپنی ڈیوٹی اچھے سے سرانجام دیں تو شہریوں کی مشکلات میں کمی آسکتی ہے صدر امن سول سوسائٹی پتوکی نوید بھٹی نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ دوران ڈیوٹی غفلت برتنے والے ملازمین کو نوکریوں سے نکال کر نئے لوگوں کو بھرتی کیا جائے اور اس بجلی بل میں غفلت برتنے والے ملازمین کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close