اسلام آباد(پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہےکہ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کو کہا ہے کہ مجھے الیکشن دیں ، اگلا آرمی چیف میں خود سلیکٹ کروں گا اگر نہیں تو پھر میں گند ڈالوں گا ۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے کہا ہے کہ یہ صحیح نہیں ہے اسطرح تو گڑ بڑ ہو جائے گی ، کیئر ٹیکر کو آپ کیساتھ مشاورت کر کے سلیکٹ کر نے دیں، ہم چار پانچ سینئرجرنیلوں کی لسٹ ہے وہ ڈال دیتے ہی
اس میں سے آپ بھی ایک کو ٹک کر دیں ان سے بھی ٹک کروا دیتے ہیں متفقہ امیدوار چن لیتے ہیں ، الیکشن کی کال بھی کر لیتے ہیں ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ عمران خان کیساتھ یہاں پر بات پھنسی ہوئی ہے اسی لیے وہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ یا باجوہ صاحب کے خلاف ٹویٹس کر رہا ہے کہ میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا ۔انکا کہنا تھا کہ وہ لوگ بھی کہہ رہے ہیں کمال کر رہے ہیں ہم نے یہ سارا کچھ کیا ہے ،اگر آپ الیکشن سمبر جنوری یا فروری میں کرواتے ہیں ہم تو اٹھے جائیں گے
یہ ہمیں قبول نہیں ہے ، پھر الیکشن کو اپنے وقت پر ہونے دیں ، ہم تیار ہیں آرمی چیف کے اوپر آپ جس کو کہیں گے ہم اس کو لگا دیں گے ، اگر عمران خان اور آپ دونوں مل کر کہتے ہیں کہ فلاں کو لگا دیں تو اس کیلئے دو تین کی ہمیں چوائس دے دیں ان میں سے کسی ایک کو لگا دیں گے ۔
وزیراعظم نہ ہونے کے باوجود اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کو آرمی چیف منتخب کرنے کی پیشکش کر دی —نجم سیٹھی کا دعویٰ pic.twitter.com/Ywg8K1HeBK
— Eᴀsᴛ Cᴏᴀsᴛ Aᴠᴇɴɢᴇʀ 🔪™ (@ArtistInWarTime) September 17, 2022
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں