شہباز گل کا پاسپورٹ، گرین کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ کہاں گئے؟

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے اپنے پاسپورٹ سمیت دیگر اشیاء کی سپرداری کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے جس پر عدالت نے 20 ستمبر کو پولیس سے جواب طلب کر لیا ہے۔ اپنی درخواست میں شہباز گل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میری ضمانت ہو چکی ہے لیکن میرا ذاتی استعمال کا سامان ابھی تک پولیس کے قبضے میں ہے، لہذا سامان واپسی کے لیے عدالت پولیس کو حکم جاری کرے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس میں شہباز گل کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس سے جواب طلب کر لیا ہے، سماعت کے دوران شہباز گل کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد علی بخاری عدالت پیش ہوئے۔انہوں نے درخواست میں لکھا کہ پاسپورٹ، شناختی کارڈ ، گرین گارڈ ،اے ٹی ایم کارڈز ، موبائل و دیگر سامان پولیس کی تحویل میں ہے عدالت سپرداری کے لیے پولیس کو حکم جاری کرے۔ عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت 20 ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر پولیس سے جواب طلب کرلیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close