پی ٹی آئی رہنما سے غیر لائسنس یافتہ اسلحہ برآمد، گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سابق یونین کونسل (یو سی) ناظم کو غیر لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے ریڈ زون میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے کرک کے سابق یوسی ناظم وقاص خٹک کی گاڑی سے اسلحہ برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص خٹک بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں سوار تھے۔

 

 

گاڑی کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو گاڑی سے بغیر لائسنس ایس ایم جی رائفل برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق وقاص خٹک تحریک انصاف کے ایم این اے شاہد خٹک سے ملاقات کیلئے جا رہے تھے، وقاص خٹک کو گرفتار کر کے تھانہ سکریٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close