مولانا فضل الرحمٰن بھی آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق بول پڑے

پشاور (پی این آئی) نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی بول پڑے.پشاور میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آرمی چیف عمران خان نے نہیں وزیراعظم نے لگانا ہے, یہ کال دیتارہے کچھ نہیں ہونے والا۔پہلے آرمی چیف کورخصت کرنے کی بات کرتے تھے اب ایکسٹینشن کی،اس کافیصلہ توپارلیمان کرے گا۔

 

 

 

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ڈرامے باز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ٹی وی بند ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت غلاموں کی غلام تھی، اسرائیل، انڈیااورامریکہ سے پیسہ بھی لیااور کہاآزادی بھی چاہتاہوں، جب یہ لوگ حکومت میں تھے اورانہوں نے جونااہلی دکھائی اور حماقتیں کیں کیاوہ ہم بھول گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close