اکتوبر سے بجلی کے بلوں میں کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اکتوبر میں بجلی کے بلوں میں کمی آجائے گی، بجلی کی قیمت میں 90 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ ہوگا، پاکستان 80 روپے کا یونٹ 35 روپے میں بیچ رہا ہے، جبکہ جرمنی اور فرانس میں بجلی کا یونٹ 250 روپے کا ہے۔ انہوں نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز درست کہہ رہی ہیں کہ عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے۔

 

 

مریم نواز جو کہہ رہی ہیں وزیراعظم وہ پہلے کر چکے ہیں، پاکستان 80 روپے کا یونٹ 35 روپے میں بیچ رہا ہے، جبکہ جرمنی اور فرانس میں بجلی کا یونٹ 250 روپے کا ہے، اکتوبر میں بجلی کے بلز میں کمی آئے گی، بجلی کی قیمت میں 90 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ ہوگا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں کا فیصلہ آج نہیں کل ہو جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنی کمی نہیں آ رہی، پیٹرول یا ڈیزل میں سے ایک آٹھ پیسے کم ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کہنا مناسب نہیں ہو گا کہ ڈالر نیچے آئے گا لیکن ڈالر نیچے آنا چاہیے، سیلاب کے بعد مارکیٹ کا اعتماد کم ہوا تو روپے کی قدر گری، میں سمجھتا ہوں کہ ڈالر نیچے آئے گا، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا،اسٹیٹ بینک کے پاس اتنے ڈالر نہیں کہ مارکیٹ میں مداخلت کرے، آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق بھی مداخلت نہیں کر سکتے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ مہنگا ڈالر بیچنے پر آٹھ بینکوں کو شوکاز نوٹس دیا ہوا ہے، بینکوں کے جواب کے بعد جو مجرم ہوا اس کیخلاف ایکشن ہو گا، قطر، سعودی عرب اور یو اے ای 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت سے نہ گاڑی لی ہے نہ پیٹرول لیتا ہوں، 70 افراد کی کابینہ کا دفاع نہیں کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close