سرکاری مشینری،ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال، الیکشن کمیشن نےچیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کا طلب کر لیا

اسلام آباد(آئی این پی)خیبرپختونخوا (کے پی)میں وزیراعلیٰ اور کابینہ ارکان کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی مسلسل مبینہ خلاف ورزیوں کے خلاف الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا میں جلسوں کیلئے سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کے استعمال کا سخت نوٹس لے لیا گیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کے پی میں جلسوں کے دوران سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کمیشن کا اہم اجلاس 19 ستمبر 2 بجے الیکشن کمیشن سکریٹریٹ میں بلا لیا گیا ہے، اجلاس میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مناسب قانونی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس کے دوران صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو بھی الیکشن کمیشن سکریٹریٹ طلب کر لیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close