واشنگٹن (آئی این پی )اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال(یونیسیف) نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد 34 لاکھ بچوں کوفوری جان بچانے والی امداد کی ضرورت ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق یونیسیف کے پاکستان میں نمائندے عبداللہ فادل کا سندھ کے دوریکے بعدکہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثر بچے’کلائمیٹ ڈیزاسٹر’ کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب نے مجوعی طورپر 16ملین بچوں کو متاثرکیا ہے، سندھ میں سیلاب سے متاثرہ بچے اسہال، ملیریا اور ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں کا شکار ہیں،
سیلاب سے متاثرہ بچوں کی مائیں بھی غذائی قلت کا شکار ہیں اور دودھ پلانے سے قاصر ہیں۔یونیسیف کے نمائندیکا کہنا تھا کہ بے گھر ہونے والے خاندانوں کے پاس نہ خوراک ہے اور نہ ہی صاف پانی ہے، اسکولوں، پانی کا نظام اور صحت کی سہولیات کا اہم بنیادی ڈھانچہ تباہی کا شکار ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے اب تک 552 بچوں سمیت تقریبا ڈیڑھ ہزار اموات ہوچکی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں