اسلام آباد(پی این آئی) وزیر خزانہ کے مطابق پٹرول یا ڈیزل میں سے ایک 8 پیسے کم ہو رہا ہے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔ وزیر خزانہ نے پٹرول سستا ہونے کی امیدیں لگائی عوام کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنی کمی نہیں ہو گی۔
پٹرول یا ڈیزل میں سے کسی ایک ہی قیمت 8 پیسے کم کی جائے گی، نئی قیمتوں کا اعلان کل ہو گا۔ستمبر کے بقیہ ایام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حکومت اندرونی اختلافات کا شکار ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر زور دیا جا رہا ہے، وزیرخزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔جبکہ حکومتی اتحادی جماعتوں نے پٹرولیم مصنوعات میں ریلیف کامطالبہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ جبکہ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان نہ ہونے پر پیٹرول پمپس نےخریداری روک لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پٹرول سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا جس کے بعد پٹرول پمپس نے کمپنیوں سے پیٹرول کی خریداری روک دی تھی۔ واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان تاخیر کا شکار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر اعظم کے احکامات کی منتظر ہے، وزیر عظم کی طرف سے منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہو سکے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی سفارش کر رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت 9.62 روپے کم ہوکر 235.98 روپے سے 226 روپے کرنے جبکہ ڈیزل کی قیمت 3.04روپے اضافے کے بعد 247.26 سے بڑھ کر 250.30 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں