آصف علی زرداری نے پنجاب کا تختہ الٹنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں طویل عرصہ قیام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، آصف زرداری لاہور میں اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، آصف زرداری کے لاہور قیام کو پنجاب حکومت کے لیے خطرہ قرار دیا جارہا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے ایک بار لاہور میں قیام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق آصف زرداری آئندہ ہفتے لاہور پہنچیں گے اور لاہور میں پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ آصف زرداری پیپلزپارٹی کے تنظیمی عہدیدروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دوسری جانب آصف زرداری کے لاہور میں طویل قیام کو پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کے لیے تبدیلی کا اشارہ قرار دیا جارہا ہے۔مزید برآں گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا مشہود نے کہا کہ موجودہ پنجاب حکومت کا خاتمہ بہت قریب ہے، پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوگی اور پرویزالٰہی کے ڈاکو راج کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے، حکومت کے اقدامات عوام دوست ہونے چاہئیں لیکن ان کی توجہ انتقام پر ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی حکومت پنجاب کے عوام کی وارث ہے، ان کی توجہ لوٹ مار کے اوپر ہے،ان کی توجہ انتقام کے اوپر ہے ان کو وہ اقدامات کرنے چاہئیں جو عوام دوست ہیں۔

 

ان کے پاس وقت صرف جھوٹے پرچے کاٹنے کا ہے، اس وقت پنجاب میں ڈاکو کی حکومت ہے اس حکومت کا خاتمہ قریب ہے۔ ن لیگی رہنماء عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب حکومت بہت زیادہ دیر چلنے والی نہیں ہے، پنجاب کابینہ کی تشکیل کے بعد پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان ناراض ہیں، وزیراعلیٰ صاحب دفتر آتے نہیں مونس الٰہی دفتر چلا رہے ہیں، وہاں کرپشن کا بازار گرم ہے، اگر پنجاب میں کوئی تبدیلی ہوئی تو پچھلی حکومت ہی آئے گی، امریکیوں سے چھپ چھپ کر ملاقاتیں ہورہی ہیں، ایبسولوٹلی ناٹ کا نعرہ ایبسولوٹلی یس بن چکا ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نےکہا ہے کہ پنجاب حکومت چند دنوں کی مہمان ہے۔عمران خان کے خدشات ایسے ہی نہیں انھوں نے ٹھوس بنیاد پر بات کی۔ پنجاب میں کوئی بھی گندا کھیل کامیاب نہیں ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ اگر عدم اعتماد کا بھی کہیں ہم ہر صورت میں کامیاب ہوں گے۔ ڈپٹی ا سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد میں ہم کامیاب ہوئےتھےدوسری جانب مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی نے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

 

مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ چوہدری پرویزالہٰی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، جبکہ وزیراعلٰی پنجاب پرویزالٰہی ہمارے لیڈر ہیں۔ وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا مسلم لیگ ق متحد ہے اور متحد رہے گی۔پنجاب کے عوام کی خدمت کے سفر کو مل کر مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے،افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ ادھر پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے گلے شکوے شروع کر دئیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close