پرویز الٰہی،بزدارثانی بن گئے ہیں، سلیم صافی کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)سینئر صحافی اور اینکر پرسن سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ۔۔۔پہلے دن عرض کیا تھا کہ پرویز الٰہی،بزدارثانی بن گئےہیں۔ٹرانسفرپوسٹنگ کااختیاراب بھی فرحت شہزادی عرف گوگی اورخاور مانیکاکےہاتھ میں ہے۔جس سےچیف سیکرٹری تنگ آگئے۔یاد رہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل 17 ستمبر سے30 ستمبر تک رخصت پر چلے گئے۔کامران علی افضل کی رخصت کے دوران عبداللہ خان سنبل چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ روٹین کے معاملات دیکھیں گے۔صوبائی حکومت نے عبداللہ خان سنبل کو 14 یوم کے لیئے چیف سیکرٹری پنجاب کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close