سابق چیف جج جی بی رانا شمیم بیان حلفی سے منحرف، نیا معافی نامہ جمع کرا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)گلگت بلتستان سپریم ایپلیٹ کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم بیان حلفی سے منحرف ہو گئے۔رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیا معافی نامہ داخل کرا دیا ہے جس میں انہوں نے پرانے بیان حلفی میں درج الفاظ واپس لے لیے ہیں۔رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیا غیر مشروط معافی نامہ داخل کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اپنے غلط اور غیر ضروری بیان حلفی پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔انہوں نے اپنے معافی نامے میں لکھا کہ بیان حلفی میں غلطی سے ہائیکورٹ کے جج کا نام شامل ہو گیا تھا،

اپنی اس سنگین غلطی پر معافی کا طلبگار ہوں۔سابق چیف جج گلگت بلتستان نے کہا کہ 10 نومبر 2021 کے بیان حلفی میں جج کا نام غلط فہمی کی وجہ سے شامل ہوا، میں اپنے بیان حلفی کے متن کو واپس لیتا ہوں۔یاد رہے کہ رانا شمیم اس سے قبل بھی ایک معافی نامہ جمع کرا چکے ہیں جسے عدالت کی جانب سے تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close