مونس الٰہی پنجاب میں پریشر گروپ بنانے کے حوالے سے سرگرم ہو گئے

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الٰہی نے پنجاب میں پریشر گروپ بنانے کے حوالے سے سرگرم ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق لودھراں، خانیوال، شیخوپورہ، نارووال، جہلم اور دیگر اضلاع میں مونس الٰہی نے کام شروع کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی اگلے انتخابات سے قبل 30 سے 35 لوگوں کا پریشر گروپ بنانا چاہتے ہیں،پریشر گروپ بنانے کامقصد پنجاب میں اپنی علیحدہ شناخت بنانا ہے۔مونس الٰہی نے رہنماؤں کو ان کے کام ہنگامی بنیادوں پر کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close