پی ڈی ایم کو بھکاری ٹولہ قرار دے دیا گیا، قوم مزید برداشت نہیں کرے گی، پی ٹی آئی ذمہ دار کا دعوی

پشاور(آئی این پی) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ بھکاریوں کے اس ٹولے کو قوم مزید برداشت نہیں کرے گی، مسلم لیگ ن والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور عدالتوں پر حملہ مسلم لیگ ن کا خاصہ ہے، جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا جھوٹ پوری قوم دیکھ چکی ہے

اور مریم نواز کو پتہ نہیں کہ ان کا دادا غریب گھرانے سے تھا یا ارب پتی سرمایہ کار تھے،محمود خان نے کہا کہ تعصب سے بھری جماعت کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ،عدالتوں سے مفرور لوگ قوم کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے،انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ میں توہین رسالت پر بات کی اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close