افواج پاکستان نے شہباز گل کیخلاف شکایت نہیں کی،عدالت نےتفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے 6 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا تفصیلی فیصلہ کے مطابق شہباز گل کا بیان لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ تھا عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ سیاسی جماعت کے ترجمان اور ماہر تعلیم ہونے کے دعویدار سے لاپرواہ بیان کی امید نہیں تھی افواج پاکستان کی جانب سے مقدمے میں کوئی شکایت نہیں کی گئی

افواج پاکستان کا نظم و ضبط اتنا کمزور نہیں کہ کسی سیاسی لیڈر کے لاپرواہ بیان سے متاثر ہوجائیپولیس کوئی شواہد نہیں دے سکی کہ شہباز گل نے بیان سے پہلے یا بعد میں کسی افسر یا سپاہی سے رابطہ کیاشہباز گل سے تفتیش مکمل ہوچکی مزید جیل میں نہیں رکھا جاسکتا شہباز گل کو مزید جیل میں رکھنا بے سود ہوگا بلکہ ٹرائل سے پہلے سزا دینا ہوگاہر سماعت پر عدالت حاضری یقینی بنانے کے لیے ٹرائل کورٹ شہباز گل کو پابند کر سکتی ہے عدالت کے سامنے ایسا کوئی

جواز پیش نہیں کیا جاسکا کہ شہباز گل کی درخواست ضمانت مسترد کریں شہباز گل کی پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر ضمانت منظور کی گئی اسلام آباد ہائیکورٹ صرف ضمانت کا فیصلہ اور عارضی مشاہدہ کررہی ہے فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا کہ ٹرائل کورٹ شہباز گل کیس کے عارضی مشاہدے سے

متاثر ہوئے بغیر میرٹ پر سنے یاد رہے کہ شہباز گل پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کی بروز اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 ستمبر بروز جمعرات پانچ لاکھ روپے ضمانتی مچلکوں کے عوض بعد از گرفتاری ضمانت دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں