کراچی (پی این آئی) کراچی میں واقع سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا مریض رُل گئے۔ مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، جبکہ انتظامیہ بھی غائب ہے۔ مریضوں کو شدید گرمی اور حبس میں بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔ مریضوں کے تیمار دار موبائل کی لائٹ جلا کر وارڈ میں روشنی کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ سندھ گورنمٹ اسپتال نیو کراچی میں جنریٹر بھی موجود ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے جنریٹر نہیں چلایا گیا۔
ڈینگی کے شکار مریضوں اور ان کے تیمار داروں نے اس صورتِ حال پر شدید غم و غصے اور پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی نے اس سنگین معاملے کا علم ہونے پر اس کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ ڈی ایچ او سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں