دادو (پی این آئی) ایک طرف سیلاب کے پانی نے سندھ کے دیہات کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے تو دوسری جانب ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کے تباہ حال دیہات میں کشتی سوار ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام میں سیلاب کے متاثرین نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے ہی لٹ چکے ہیں، اب ڈاکو بھی لوٹ رہے ہیں، ہم مجبور اور پریشان ہیں۔ دیہاتیوں نے کہا کہ جو بچا کچھا تھا وہ ڈاکو لوٹ کر لے گئے، ہماری مدد کی جائے۔ سیلاب سے متاثرہ دیہاتیوں نے مزید کہا کہ ابھی تک نہ تو علاقے کے منتخب نمائندے ان تک پہنچے ہیں، نہ کسی اور تنظیم نے امداد پہنچائی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں