22ستمبر کو عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر پی ٹی آئی نے حکمت عملی تیار کر لی

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک اںصاف کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا تو اسلام آباد بند کر دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پارٹی سربراہ کی گرفتاری کی صورت میں بھرپور ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پارٹی نے باقاعدہ حکمت عملی بھی طے کر لی۔

 

 

اس حوالے سے مطابق تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔حکومت کے خلاف ردعمل کے حوالے سے پی ٹی آئی خیبرپختنخواہ سب سے زیادہ متحرک نظر آ رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز پی ٹی آئی کے خیبرپختونخواہ کے صدر پرویز خٹک کی زیر صدارت صوبائی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔اجلاس میں سینئر ترین قیادت اسد قیصر، نورالحق قادری ،اعظم سواتی ،علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، شہریار آفریدی، عاطف خان، شوکت یوسفزئی، شہرام ترکئی نے شرکت کی۔اجلاس میں پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا، جبکہ پارٹی سربراہ کی گرفتاری کی صورت میں ردعمل کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی گئی۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں کے خلاف قائم جھوٹے و بے بنیاد مقدمات کی مذمت کرتے ہیں، عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں کو بند کر کر کے دھرنا دیا جائے گا جو امپورٹڈ حکومت کی رخصتی تک جاری رہے گا۔

 

 

جبکہ دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک اور پارٹی کو منظم کرنے کے لیے عمران خان نے پارٹی عہدیداروں کا اہم اجلاس جمعہ کے روز اسلام آباد میں طلب کیا ہے، اجلاس میں نوجوان رہنما بھی شرکت کریں گے۔ عمران خان کی زیر صدارت جمعہ کو شیڈول پارٹی اجلاس میں قانونی پہلو، ملک کی سیاسی صورتحال و دیگر اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔ اس اجلاس کے دوران حکومت کے خلاف مارچ کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کیے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close