یا اللہ خیر، رات گئے دھماکہ ہونے کی اطلاعات، جانی نقصان کا خدشہ

قلات (پی این آئی) قلات میں دھماکہ، جانی نقصان ہونے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر قلات میں بم دھماکہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ دستی بم حملے کے نتیجے میں ہوا۔

دستی بم حملے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے سے 1 شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہو جانے کی اطلاعات ہیں۔دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close