اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہےکہ سیاستدانوں کوفوج کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے، سیاستدان فوج کو سیاسی الجھنوں میں مت ڈالیں، اس کا فائدہ ملک دشمن عناصر اٹھا سکتے ہیں اور ملکی مفاد کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاستدانوں کو فوج کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے، نہ ہی سیاستدان فوج کو سیاسی الجھنوں میں ڈالیں، اس کا فائدہ ملک دشمن عناصر اٹھا سکتے ہیں اور ملکی مفاد کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ٹی وی اور اخبارات میں فوجی افسروں کے متعلق برادری ازم کو موضوع بنا کر گفتگو کی جاتی ہے، ٹی وی ڈراموں میں فوج کے کمانڈوز کے نام لے کر ڈرامے کیے جا رہے ہیں، شادیوں میں بھانڈ بھی بیٹھے افراد کے سامنے آ کر پتہ کرتے ہیں کہ ان میں فوجی کون ہے؟ وہ جنرل ہو یا نہ ہو تالیاں بجا کر اشارہ کرکے ایک دوسرے کو کہتے ”بھاگ لگے رہن سانوں وی کجھ دیو‘‘ انہوں نے کہا کہ ہم سب سیاستدانوں کو اس روش کو ختم کرنے کا عہد کرنا چاہیے، فوج سمیت کسی بھی طبقے کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے سرحد پارسے پاکستانی سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت کی اطلاع پر دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق منگل کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سرحد پار سے سکیورٹی فورسز پر حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، افغانستان حکومت سرحد پار دہشت گردوں کے حملوں کو روکے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،قوم شہداء کی قربانیوں کی مقروض ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں