اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ گرادی۔ وہاڑی کے سابق ضلع ناظم و سابق وزیر سید شاہد مہدی نسیم شاہ ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔نسیم شاہ اور ان کے صاحبزادے سلمان مہدی نسیم شاہ نے اپنے گروپ کے ہمراہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
نسیم شاہ گروپ نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور “حقیقی آزادی کی جدو جہد” میں کپتان کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔خیال رہے کہ سید شاہد مہدی نسیم شاہ پنجاب کے ضلع وہاڑی کی سیاست کا بڑا نام ہیں، وہ کئی دہائیوں سے ضلع کی سیاست میں “کنگ میکر” کا کردار ادا کر رہے اور جوڑ توڑ کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ وہ نہ صرف خود ضلعی ناظم اور وزیر رہ چکے ہیں بلکہ ان کے چھوٹے بھائی سید ساجد مہدی سلیم شاہ بھی ضلعی نائب ناظم رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ساجد مہدی سلیم شاہ این اے 163 سے مسلم لیگ (ن )کے ٹکٹ پر دو بار کامیاب ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں