ملک کا سب سے بڑا مسئلہ آرمی چیف کی تعیناتی لگ رہا ہے، شیخ رشید بھی برس پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم فیول ایڈجسٹمنٹ معاف کرتا ہےاور وزیر توانائی موخرکرتا ہے۔ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے۔صدر سیاسی مفاہمت کراتے ہیں یا ڈی چوک پر فیصلہ ہونا ہے۔سیلاب زدگان کی مدد نہیں،صرف فوٹو کھچوائی جارہی ہے۔گردشی قرضہ 23کھرب روپے ہوگیا ہے۔

 

 

لاپتہ شہری کی بازیابی ہویاپیناڈول گولی کی دستیابی،ہائیکورٹ سےملتی ہے۔اقوام متحدہ کی160ملین کی امداد اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی ہی پاکستان کاسب سےبڑا مسئلہ ہے۔مذہبی منافرت پھیلانے والے اورعمران کو دیوار سے لگانے والے عوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں ۔قبل ازیں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان اداروں کو ہراساں کررہے ہیں اور نہ ہی حکومت کو،عمران خان صرف انتخابات چاہتے ہیں۔ سعودی عر ب میں تھا ہی نہیں جب واقعہ ہوا جب کچھ نہیں ملا تو انہوں نے یہ کیسز نکال لیے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام کیسز کی ایف آئی آرز ایک ہی قسم کی ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اچھا فیصلہ دیا ہے کہ ہمیں تنگ نہ کیا جائے۔

 

عدالت نے رپورٹ بھی مانگی کہ کیسز کہاں کہاں درج ہوئے ہیں؟سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مقدمات کا سامنا کرنے کس کس شہر جاؤں گا؟سارا مہینہ اسی کام میں لگا رہے گا۔چیف جسٹس نے پہلے بھی اچھا فیصلہ دیا تھا،شاید فیصلہ پولیس تک پہنچنے میں دیر لگ جاتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان باقی ہے۔ ساری سیاست نومبر کے گرد گھوم رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close