عمران خان اور جنرل باجوہ کی ملاقات کے بعد کونسا بڑا فیصلہ ہوا؟ پی ٹی آئی رہنما کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنماءاسحاق خاکوانی نے عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی خفیہ ملاقات ہونے کا انکشاف کر دیا۔ اسحاق خاکوانی، جو تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر بھی رہ چکے ہیں، نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی یہ خفیہ ملاقات صدر ہاؤس میں ہوئی۔

 

 

 

اسحاق خاکوانی نے یہ انکشاف نجی ٹی وی چینل کے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی یہ ملاقات صدر مملکت عارف علوی کی کوششوں سے تین چار دن قبل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر لائیو دکھانے پر عائد پابندی کا خاتمہ اسی ملاقات کے نتیجے میں ہوا۔ اسحاق خاکوانی نے کہا کہ ”عمران خان کا کامران خان کو دیا گیا انٹرویو، جس میں انہوں نے کہا کہ اگلے عام انتخابات تک جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کر دینی چاہیے، پہلے اس انٹرویو کو نشر کرنے سے روک دیا گیا تھا تاہم اس ملاقات کے بعد اسے نشر کرنے کی اجازت مل گئی۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close