اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے کی گئی عمران خان کی پہلی ٹیلی تھون سے 5 ارب روپے سے زائد رقم جمع کی گئی جس میں سے دو ارب روپے سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں کیلئے وقف کیے گئے ہیں۔ 29اگست سے اب تک 38لاکھ ڈالر سے زائد موصول ہوئے۔ ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا کہ ایک کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی کریڈٹ کارڈز سے ادائیگی نہ ہوسکی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسٹیٹ بینک کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔۔۔۔
انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے1ارب90کروڑ روپے مل چکے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر سے تقریباً ایک لاکھ پاکستانیوں نے عطیات جمع کرائے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں