کراچی (آئی این پی ) سندھ میں لاکھوں سیلاب متاثرین وبائی امراض کا شکارہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈائیریا کے 14263 مریض کا علاج کیا گیا جس کے بعد ریلیف کیمپوں میں ڈائریا کے شکار علاج کئے جانے والے افراد کی تعداد 333923 ہوگئی ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران جلدی امراض کے شکار مزید 15181 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد یکم جولائی سے 14 ستمبر تک جلدی امراض سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 630 ہوگئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سانس کے 13599 مریضوں کا علاج کیا گیا، جس کے بعد سانس کی بیماری میں مبتلا شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 89ہزار 457 ہوگئی ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں ملیریا کے 3515 کیس رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملیریا سے متاثرہ افراد کی تعداد 133719 ہوگئی ہے۔ اسکے علاوہ دیگر امراض کا شکار افراد کی تعداد 428429 مریض صحتیاب ہوئے یں۔ بیس گھنٹوں کے دوران کتے کے کاٹنے سے ایک مریض کا علاج کیا گیا جبکہ اب تک 134 افراد سانپ اور 683 افراد کتے کے کاٹنے کا علاج کیا گیا ہے۔
مجموعی طور پر 1502773 افراد کو ریلیف کیمپوں میں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں