لاپتہ شہری کی بازیابی اور پیناڈول گولی کی دستیابی ہائیکورٹ سے ملتی ہے، شیخ رشید پھر متحرک ہو گئے

اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو دیوار سے لگانے والےعوام میں جانے کے قابل نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ لاپتہ شہری کی بازیابی ہو یا پیناڈول گولی کی دستیابی دونوں چیزیں ہائیکورٹ سے ملتی ہے۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی160ملین کی امداد اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے، سیلاب زدگان کی مدد نہیں بلکہ صرف فوٹو کھچوائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والے اورعمران خان کو دیوار سے لگانے والیعوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم فیول ایڈجسٹمنٹ معاف کرتا ہے اور وزیر توانائی موخرکرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گردشی قرضہ 23کھرب روپے ہوگیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close