صدر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز اور عمران خان دونوں سے رابطے کی تصدیق کر دی، تفصیل جانئیے

اسلام آباد (پی این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ رہتا ہے، وزیراعظم سے تفصیل سے مثبت بات ہوئی تھی۔ ٹی وی انٹرویو میں صدر مملکت سے سوال کیا گیا کہ الیکشن سے پہلے ریلیف کے کام اور معیشت کی بہتری کیلئے کچھ ماہ ملنے چاہئیں؟ جواب میں صدر نے کہا کہ اس پر ڈسکشن ہوسکتا ہے اور سیاستدانوں کے درمیان ہونا چاہیے۔ قوم کو کلیئر لیڈر شپ چاہیے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ بجلی کے بل اور ڈالر سے متعلق یہ حکومت محنت کررہی ہے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنتی ہے تو اس کا عوام سے رابطہ نہیں ہوتا، ہمیں اچھے ٹیکنوکریٹ اور اچھی ٹیکنیکل مدد کی ضرورت ہے۔ عارف علوی نے کہا کہ میں اور عمران خان ٹیلیفون پر یا میسج پر رابطے میں رہتے ہیں، عمران خان سے ملاقاتیں پہلے بھی زیادہ نہیں تھیں۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ قانون سازی کے اعتبار سے اس حکومت کے ساتھ 90 سے زائد ایڈوائس کیس منظور کیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close