آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق حکومت کا دوٹوک موقف آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ اپنے وقت پر اور طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔ آج شا ہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان ایک فتنہ ہے اور یہ ہر طرف اپنا فتنہ پھیلانا چاہتا ہے، مرضی کا آرمی چیف نہ کبھی ہم نے کہا نہ سوچا، اس معاملے پر عمران خان کی رائے کو مکمل طور پر نظر انداز کرنا چاہیے ۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کے معاملے میں اتنی پیش رفت ہوچکی ہے کہ جب چالان عدالت میں داخل ہوگا تو لوگ حیران رہ جائیں گے کہ یہ لوگ اس حد تک گرے ہوئے ہیں۔ ہم شہزاد اکبر کی طرح روز پریس کانفرنس نہیں کریں گے ،جلد عدالت میں چالان جمع ہوگا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اب اگر چیف جسٹس نے بات کی ہے تو بتادوں کہ نئے ججز کی تعیناتی پر اتفاق معزز ججز میں خود نہیں تھا۔ اگر اُن میں اتفاق ہوتا تو حکومت نہیں روک سکتی تھی،جوڈیشل کمیشن میں ججز کی تعداد دیگر اراکین کے مقابلے میں دگنی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں