سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ، پی ٹی آئی نے سینیٹ اجلاس بلانے کیلئے حکمت عملی طے کر لی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپے کے خلاف اپوزیشن نے سینیٹ اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرا دی، ریکوزیشن پر پی ٹی آئی کے 27ارکان کے دستخط ہیں،چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی سے قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے ملاقات کی،

سینیٹر سیف اللہ نیازی، سینیٹر فیصل سلیم اور سینیٹر عبدالقادر سمیت دیگر موجود تھے،اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن ڈاکٹر شہزاد وسیم نے جمع کرائی۔ جس میں کہا گیا ہے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر ایف آئی اے کا چھاپے کو ایجنڈا کا حصہ بنانے اور صحافیوں کو ہراساں کرنے متعلق ایجنڈا بھی شامل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close