کسی کام کے نہیں ہو تم لوگ، عمران خان اپنے ہی پارٹی رہنمائو ں پر برہم

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان متنازع بیانات پر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے دفاع نہ کیے جانے پر برہم ہو گئے۔عمران خان کے حال ہی میں دئیے متنازعے بیانات پر سینئر قیادت بشمول اسد عمر اور شاہ محمود قریشی یہ کہنے پر مجبور ہوئے کہ انہوں نے عمران خان کا بیان سنا ہی نہیں۔

 

 

اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے سخت بیانات کا دفاع کرنے میں سینیر قیادت کی جانب سے ہچکچاہٹ کا شکار ہونے پر انتہائی برہمی کا اظہار کیا ہے اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خوفزدہ نہ ہوں بلکہ یک زبان ہو کر جواب دیں۔دو چار لوگ بات کرتے ہیں باقیوں کو سانپ سونگ جاتا ہے۔خوفزدہ ہو کر خاموش نہ رہیں۔ایک کو خوفزدہ کرنا آسان ہے لیکن زیادہ لوگ بات کریں گے تو کوئی خوفزدہ نہیں کر سکتا۔عمران خان نے کہا کہ میں اب نہ دیکھوں کسی معاملے پر چند لوگ بات کر رہے ہیں اور باقی خاموش ہیں۔سب سوشل میڈیا پر موثر آواز رکھتے ہیں لیکن خوف میں آکر خاموش رہ جاتے ہیں۔اگر آپ خوفزدہ ہوں گے تو عام آدمی کیا کرے گا ؟۔جب کہ پارٹی ارکان کی جانب سے دھمکیاں ملنے کی بھی شکایات کی گئی ہیں اور بتایا کہ گھر والوں کو بھی ہراساں کیے جانے کی دھمکیاں ملتی ہیں۔ جب کہ ایف آئی اے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی پولیس کے رویے کی بھی شکایت کی گئی ہیں۔

 

 

اس سلسلے میں عمران خان نے کہا کہ شریف آدمی دھممکیوں سے خوفزدہ ہی ہوتا ہے لیکن آپ سب نے یک زبان ہو کر بات کرنی ہے اور خوفزدہ ہو کر خاموش رہنے کی ضرورت نہیں۔دوسری جانب آئی پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی خلائی مخلوق کی ضرورت نہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاست پر پیسے کا قبضہ ہے، حکومت لوگوں کو ہراساں کر رہی ہے تاکہ تحریکِ انصاف کے ساتھ کوئی کام نہ کرے۔اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جا رہی ہے، چھوٹے طاقت ور طبقے نے نظام پر قبضہ کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے گزشتہ رات سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپہ مارا، وہاں سے ایف آئی اے اہلکار لیپ ٹاپ اور موبائل ساتھ لے گئے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ایف آئی اے کے اقدامات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رہے ہیں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں کا احترام کرنے والے انسان ہیں،انہوں نے عدالتوں پر حملہ نہیں کیا، کسی بینچ میں بغاوت نہیں کرائی۔اسد عمر نے کہا کہ17 جولائی کو کسی کو شک نہیں رہا کہ اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی کو بی ایم ڈبیلو نہیں بھجوائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close