17ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

لاہو ر(پی این آئی) 17ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔۔ لاہور میں حضرت داتا علی ہجویری کے 979 عرس کی مناسبت سے 17ستمبرکو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 17 ستمبر 2022 بروز ہفتہ ضلع لاہور میں عام تعطیل ہوگی۔اس تعطیل کا اطلاق صرف لاہور پر ہوگا۔

 

 

ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی منظوری سے ویلفیر ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔حضرت داتا گنج بخش کے979واں عرس کی سہ روزہ تقریبات 15ستمبر سے شروع ہوں گی اور 17ستمبر تک جاری رہیں گی۔افتتاحی تقریب جمعرات 15ستمبر دن 11 بجے شروع ہوگی۔ رسم چادر پوشی اور دودھ کی سبیل سے تقریبات کا آغاز ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close